فیس بک نے ہزاروں صارفین کی تصاویر لیک کردیں،مارک زکر برگ کی معذرت۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے ہزاروں صارفین کی تصاویر تھرڈ پارٹی ایکسیس کے تحت لیک کردیں۔

اس حوالے سے فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک میں وائرس آ جانے کی وجہ سے ہزاروں صارفین کی ذاتی تصاویر تھرڑ پارٹی ایکسیس کے ذریعہ لیک ہو گئیں۔

اس حوالے سے مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ستمبر کے مہینے میں بارہ دن تک فیس بک میں پرابلم رہی اور صارفین کو دیر سے بتانے کی وجہ یہ تھی کہ ہم نے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہوئی تھیں تاکہ فیس بک میں آنے والے وائرس پر قابو پایا جا سکےمگر اس سلسلے میں ناکامی کے بعد آج فیس بک صارفین سے معذرت کر رہا ہوں کہ تھرڈ پارٹی ایکسیس کے ذریعے صارفین کی تصاویر دوسرے افراد تک پہنچیں۔

اس سلسلے میں فیس بک کا مزید کہنا ہے کہ ماہرین کی مدد سے اس مسئلے پر جلد سے جلد قابو پالیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com