یونان :سکائی نیوز کی بلڈنگ کے باہر بم دھماکہ۔

یونان کے ٹی وی چینلز سکائی نیوز کی بلڈنگ کے باہر 10 کلو وزنی بم نصب کر دیا۔ اور بم دھماکے سے کھڑکیوں اور دروازوں  کا شدید نقصان ہوا جبکہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق ایک بج کر چالیس منٹ پر تین اشخاص ایک کالے رنگ کی اوپل گاڑی میں وہاں آئے اور ایک ایسی جگہ پر بم نصب کیا جہاں سے کیمرے کی مدد سے نہیں دیکھا جاسکتا تھا۔ دھماکا ہونے سے پہلے ایک بجکر 55 منٹ پر انٹینا” ٹیلی ویژن پر فون کر کے وارننگ دی گئی اور اس کے کچھ ہی دیر بعد پولیس کے افراد بلڈنگ میں پہنچ گئے اور بم کو تلاش کرنا شروع کر دیا ۔جبکہ دو بج کر 75 منٹ پر زبردست دھماکا ہوا جس سے بلڈنگ کی کھڑکیوں کے شیشے وغیرہ ٹوٹ گئے اور آس پاس میں رہنے والے ہمسائے بھی جاگ گئے کہ یہ کیسا دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور پولیس کی بہت سی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی جبکہ پولیس کے ساتھ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے وہاں موجود تھی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے علاقے کو کسی بھی ممکنہ دوسرے دھماکے سے بچانے کے لئے کلیئر کروایا گیا۔

دھماکے سے آس پاس کھڑی ہوئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی کوئی سیریس زخمی ہوا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com