ایوروس،میں پناہگزینوں کی مشکلات میں بےپناہ اضافہ۔

. ایوروس ،،”میں پناہ گزینوں کے مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس پناہ گزینوں کو پکڑ کر زبردستی واپس ترکی بھیج دیتی ہے اور ترکی بھیجنے سے پہلے ان کے کپڑے اور جوتے وغیرہ بھی اتار لیے جاتے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے کئی لوگوں کا انٹرویو کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایوروس” میں پناہ گزینوں کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اگرہی عالمی برادری نے اس کا نوٹس نہ لیا تو اس میں کمی ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔

کئی پناہ گزینوں کو زبردستی مارپیٹ کر کے واپس ترکی بھیج دیا جاتا ہے تاکہ یونان میں ان کو سیاسی پناہ نہ دینی پڑے۔

ماروکو٫ بنگلہ دیش٫ انڈیا ٫شام ٫اورپاکستان سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کو مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہ جن میں سخت سردی میں ان کو کیمپوں سے باہر رکھا جاتا ہے اس لیے کے کیمپوں میں اتنے افراد کے لئے جگہ دستیاب نہیں ہے۔

جگہ کی کمی کے باعث اور سخت سردی کی وجہ سے پناہ گزینوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے مگر حکومت اس جانب زیادہ توجہ نہیں دے رہی۔

کچھ عرصہ پہلے یورپی یونین کی جانب سے ملنے والی امداد کے بعد بھی حالات میں کچھ زیادہ بہتری نہیں آسکی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com