یونان کوسٹ گارڈ نے 44 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

ذرائع کے مطابق 40 افراد ترکی سے “ساموس” جزیرے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے اور سمندر میں خرابی کی وجہ سے کشتی ڈوبنے کے قریب تھی.

یونان کوسٹ گارڈ کو جب اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 44 پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے بچا لیا اور” ساموس” جزیرے میں بھیج دیا۔

اقوام متحدہ کے امیگریشن کے بارے میں سربراہ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے یونان میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی تعداد 598افراد ہے جو کہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں بہت کم ہے جو 658افرادتھی۔

جوافراد روزانہ کی بنیاد پر یونان میں داخل ہو رہے ہیں ان کی تعداد 85 ہے جبکہ پچھلے ہفتوں میں یہ تعداد 93 افراد روزانہ کی تھی

اگر پچھلے سال کا جائزہ لیا جائے تو پچھلے سال ہر ہفتے 800 افراد یونان میں داخل ہو رہے تھے۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے مہاجرین کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جس قدر ممکن ہوسکے یونان میں غیر قانونی مہاجرین کے داخلے کو روکا جائے اور مہاجرین کی مدد کرنے کے لیے ان کے ممالک میں مدد فراہم کی جائے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com