یونان: اگلے سال سے ادائیگیوں کے لیے بینک کارڈ کا استعمال ضروری ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یونان میں گورنمنٹ اگلے سال سے ایک قانون لاگو کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے جس کے مطابق یونان میں بسنے والے ان افراد کوجو فورولوغیکی دلوسی کرواتے ہیں ان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنے بینک کارڈ سے ادائیگیاں کریں۔

یہ قانون اگلے سال جنوری کے آخر میں لاگو ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے گورنمنٹ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس قانون کی تفصیلات اس طرح سے ہیں کہ ۔

وہ افراد جن کی آمدن سلانہ 10٫000 تک ہو گی ان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ 15 فیصد ادائیگیاں اپنے بنک کارڈ سے کریں جن افراد کی آمدن 10,000 سے لے کر 20,000 تک ہوگی ان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ 20فیصد ادائیگیاں اپنے بنک کارڈ سے کریں جن افراد کی آمدن 20,001 سے اوپر ہو گی ان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ 25فیصد ادائیگیاں اپنے بینک کارڈ سے کریں۔

ایسے افراد جو مطلوبہ مقدار سے کام ادائیگیاں بینک کارڈ سے کریں گے ان کو 500 یورو تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com