ایتھنز: بے گھر افراد کے لئے رہائش کا انتظام کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایتھنز میں سوفوکلیوس نامی روڈ پر 66 نمبر گھر میں بے گھر افراد کو رہنے کی اجازت دے دی گئی یہ گھر چار دن تک بے گھر افراد کی رہائش کا کام دے گا اسے آج 26 دسمبر کو کھولا گیا اور یہ چار دن تک کھلا رہے گا۔

ایتھنز میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد اس کا انتظام کیا گیا تاکہ وہ لوگ جو سڑکوں پر سوتے ہیں ان کو ایک گرم رہائش مہیا کی جاسکے۔

اس سے پہلے کل ایتھنز میونسپلٹی کی جانب سے ڈنر کا بھی انتظام کیا گیا جس میں دو ہزار کے قریب افراد نے خوب سے رو کر کھانا کھایا۔

واضح رہے کہ یونان میں ان دنوں بہت سے علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر گیا ہے اور جاڑے کی سردی میں بے گھر افراد کا گزارا بہت مشکل تھا۔جسے مدنظر رکھتے ہوئے ایتھنز میونسپلٹی نے اس رہائش کا انتظام کیا ہے تاکہ سڑکوں پر رہنے والے افراد کو مرنے سے بچایا جا سکے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com