گاڑیوں کا روڈ ٹیکس ادا کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر برقرار۔

تفصیلات کے مطابق ایفوریا کی جانب سے ابھی تک 31 دسمبر جو کہ گاڑیوں کا ٹیکس ادا کرنے کی آخری تاریخ ہے اس میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔

گاڑیوں کے مالکان کو ایفوریا کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر 31 دسمبر تک ٹیکس ادا نہیں کریں گے تو ان پر اضافی جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

اس سال گاڑیوں کے روڈ ٹیکس کی مد میں پچھلے سال کی نسبت زیادہ پیسے اکٹھے کیے جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی گاڑیوں کے مالکان آخری وقت میں ادائیگی کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ایفوریا کی جانب سے انہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ آخری وقت میں سسٹم پر بوجھ پڑنے کی وجہ سے کچھ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اس لیے جتنی جلدی ہو سکے اپنی گاڑیوں کا روڈ ٹیکس ادا کردیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com