امریکا ،سائبر حملے سے اخبارات کی پرنٹنگ و ترسیل متاثر۔

امریکا میں سائبر حملے سے کئی اخبارات کی پرنٹنگ وترسیل متاثر ہوگئی ، سائبر حملے کا ہدف لاس اینجلس ٹائمز کا پرنٹنگ پلانٹ تھا، متاثرہ پرنٹنگ پلانٹ شیئر کرنے سے دیگر پرنٹ میڈیا بھی سائبر وائرس سے متاثر ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سائبر حملے کا آغاز جمعے سے شروع ہوا، امریکا کے باہر سے کئے گئے حملے کا ہدف لاس اینجلس ٹائمز کا پرنٹنگ پلانٹ تھا۔

سائبر حملے سےدی ٹائمز، ٹریبیون، سن اور دیگر اخبارات کی ترسیل میں تاخیر ہوئی۔وال اسٹریٹ جنرل کا دی ویسٹ کوسٹ ایڈیشنز اور نیو یارک ٹائمز بھی متاثر ہوا۔

ترجمان امریکی محکمہ ہوم لینڈ کا کہنا ہے کہ معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com