یونان میں 2 جنوری سے شدید سردی کی لہر۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جنوری سے لے کر پورے ملک میں سردی کی نئی لہر داخل ہو چکی ہے ۔

سردی کی نئی لہر سے یونان میں معاملات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں سردی میں لوگوں کا جینا محال ہو گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی نئی لہر ہفتے تک رہنے کا امکان ہے ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے گر گیا ہے اور لوگوں کو آمدورفت میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری اور میدانی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

درجہ حرارت میں سب سے زیادہ کمی تھیسلونیکی میں واقع ہونے کا امکان ہے جہاں درجہ حرارت ہفتے کے دن منفی9  تک پہنچ سکتا ہے.

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com