کورنتھوس میں شوہر نے بیوی پر چھریاں چلا دیں۔

 کورنتھوس میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی پر چھریاں چلا دیں۔

ذرائع کے مطابق گھر میں جھگڑا ہونے پر کورنتھوس کے رہائشی شوہر نے اپنی بیوی پر چھری چلاتے ہوئے اسے بری طرح زخمی کردیا بیوی کسی گھر میں ملازمہ تھی  جب شوہر نے اس گھر میں پہنچ کر جہاں بیوی کام کرتی تھی اسے پکارا اور بحث مباحثے کے بعد شوہرنے اپنے پاس چھپائی ہوئی چھری نکال کر بیوی پر پے در پے وار کیے جس سے بیوی بری طرح زخمی ہو گئی۔

جب پڑوس میں رہنے والے کچھ لوگوں نے پولیس اور ایمبولینس سروس کو مطالعہ کیا تو فوراً ہی ایمبولینس وہاں پہنچ گئی اور عورت کو کورنتھوس ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ ابھی تک چھریاں چلانے والے شخص کی تلاش پولیس کی جانب سے جاری ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com