میٹرو ایتھنز میں اب ٹکٹ کے بغیر سفر کرنا مشکل۔

ذرائع کے مطابق ایتھنز میٹرو میں سفر کرنے کے لئے جو لوگ ٹکٹ کا استعمال نہیں کرتے تھے ان کے لیے اب سفر کرنا مشکل ہوجائے گا۔

اس سلسلے میں مفت خور لوگ جو ایک ٹکٹ کے ساتھ دو 2 افراد گیٹ سے گزر جاتے تھے ان کی روک تھام کے لئے اب گیٹ کے کھلنے کا وقت کم کر دیا جائے گا یعنی جب ایک شخص گیٹ سے گزرے گا تو دوسرے شخص کا گزرنا  ممکن نہیں ہوگا کیونکہ گیٹ اتنے عرصے کے لیے ہی کھلے گا جس سے ایک فرد اندر داخل ہو سکے۔

اس کے علاوہ میٹرو کے اندر بھی چیکنگ کا نظام فعال کیا جائے گا جس کی مدد سے میٹرو میں بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے کی روک تھام کی جائے گی۔

اس سلسلے میں الیکٹرونک ٹکٹ بلانے والی فرم کی جانب سے بھی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کس طرح سے مفت میں سفر کرنے والے افراد پر قابو پایا جاسکے اور  آمدن کا بڑا حصہ جو مفت خوروں کی نذر ہوجاتا ہے اس پر کیسے قابو پایا جا سکے۔

اس سلسلے میں دوسرے یورپین ممالک کے نظام کو بھی قریب سے دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com