یونان: وزیردفاع کے استعفے کے بعد الیکسس چپراس نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی۔

یونان کے وزیر اعظم الیکسس چپراس نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے درخواست جمع کروا دی۔

پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی نو بت اس وقت آئی جب وزیر دفاع “کامنوس” نے استعفی دے دیا۔ کامنوس” نے استعفی دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے اور الیکسس چپراس کی گورنمنٹ کے درمیان مقدونیا کے نام پر اختلافات تھے جس وجہ سے استعفیٰ دیا۔

آئین کے مطابق وزیراعظم کی درخواست کے بعد دو دن بعد پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا اگر الیکسس چپراس اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے تو پھر حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اگر اعتماد کا ووٹ لینے میں الیکسس چپراس ناکام ہو جاتے ہیں تو پھر مڈ ٹرم الیکشن کروائے جائیں گے ۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com