عدالت جاتے ہوئے راستے میں شام سے تعلق رکھنے والا قیدی پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پولیس کی حراست میں رکھا جانے والا سیرین شہری جسے آج تھانہ سے عدالت میں پیش کرنے کے لیے لے جایا جارہا تھا دو بج کر 45 منٹ پر پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا۔

پولیس کی غفلت کی وجہ سے قیدی کو فرار ہونے کا موقع مل گیا اور اس نے فوراََ ہی گاڑی سے چھلانگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے قیدی کا پیچھا کیا اور پکڑنے کی بھرپور کوشش کی مگر قیدی کو پکڑنے میں ناکام رہی۔

پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں قیدی کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com