نشہ بیچنے والا گروہ پکڑا گیا

   پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کالاماتا میں میسنیا اور ایتھنز کو نشہ سمگل کرنے والا گروپ پکڑاگیا گروہ کو پکڑنے میں اینٹی سمگلنگ یونٹ نے بنیادی کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس گروہ میں پانچ لوگ شامل تھے  جن کی عمریں 33 اور 60 کے درمیان تھیں۔

پولیس نے پانچوں کو پکڑ لیا اور ان کے قبضے سے ایک  کیلو ہیروئن اور کچھ دوسری نشہ آور چیزیں برآمد ہوئیں۔

یہ گروہ اس سے پہلے 12کلو ہیروئن مختلف جگہوں پر فروخت کرچکا تھا پولیس ان کے تعاقب میں تھی اور آخرکار انہیں کالاماتا  سے گرفتار کر لیا گیا۔

یہ گروہ رابطے کے لیے مختلف نمبروں سے کال کرتا تھا اور یہ سمیں ان کے اپنے نام پر نہیں تھیں بلکہ غیرملکیوں کے پیپرز پر نکلوائی گئی تھیں۔

گرفتار ہونے والے گروہ کو کالاماتا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  جبکہ پولیس نے اپنی تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com