جعل سازی کرنے والے دھر لیے گئے

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یونان کے مختلف جزیروں سےجعلی کاغذات پر دوسرے یورپین ممالک میں جانے والے43  افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

کریتی؛خانیون؛ اور سیتیا ائیرپورٹ سے 43 افراد جن میں28 مرد اور 15 عورتیں تھیں کو گرفتار کیا گیا یہ گرفتاریاں30 جولائی سے لے کر 6 اگست تک عمل میں آئیں۔

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان لوگوں کے پاس بیلجیم٫ جرمنی٫ ڈنمارک ٫سویڈن٫ آسٹریا٫ فرانس٫ وغیرہ کے جعلی ڈاکومنٹس تھے۔ اور سفر کرنے والوں میں زیادہ تعداد انڈیا ٫پاکستان ٫بنگلہ دیش ٫البانیا ٫شام کے لوگوں کی تھی ۔

پولیس نے انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com