ایتھنز میں جعلی دستاویزات تیار کرنے والا گروہ گرفتار بڑی مقدار میں جعلی دستاویزات بازیاب۔

ایتھنز میں اینٹی آرگنائزڈ کرائم برانچ نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات تیار کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔

گروہ سے بڑی مقدار میں جعلی دستاویزات برآمد ہوئیں۔

یہ گروہ 300 سے لے کر 1300 یورو وصول کرتا اور لوگوں کو ہر طرح کی جعلی دستاویزات بنا کر دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ ریذیڈنٹ کارڈ بنانے کے عوض 300 سے لے کر 500 یورو وصول کرتے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے 150 سے لیکر 300 یورو تک وصول کرتے جب کہ اسی طرح بھاری رقوم کے عوض دوسرے جعلی ڈاکومنٹس بھی تیار کرکے لوگوں کو لوٹا جاتا۔

پولیس نے 3 گھروں میں چھاپا مارتے ہوئے 204 پاسپورٹ ،123 شناختی کارڈ ،5 ڈرائیونگ لائسنس، 49 ویزا اور 62 مہریں پکڑ لیں۔

اس کے ساتھ پولیس نے گروہ میں شامل چار افراد کو بھی گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والے میں سے دو کا تعلق شام اور دو کا تعلق ایران سے بتایا جاتا ہے پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے والے افراد سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس گروہ میں کئی اور افراد بھی شامل ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com