یونان میں خراب موسم کا سلسلہ کل سے دوبارہ شروع ہوگا ایتھنز سمیت مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان۔

محکمہ موسمیات سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق یونان میں 11 فروری تک رہنے والا اچھا موسم کل سے دوبارہ خراب ہونا شروع ہو جائے گا۔

خراب موسم کے سلسلے میں ایتھنز سمیت مختلف علاقوں میں برف پڑنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 10 درجے کم ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتاتے ہوئے کہا گیا کہ خراب موسم تقریبا ایک ہفتہ تک برقرار رہ سکتا ہے جس میں یونان کے بہت سے علاقوں میں برفباری اور بارشوں کا امکان ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com