جنوری کے مہینے میں دو ہزار سے زائد مہاجرین یونان کے جزیروں میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے۔

یونان کوسٹ گارڈ کی اطلاعات کے مطابق جنوری کے مہینے میں 2075 مہاجرین یونان کے مختلف جزائر میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے جو کہ دسمبر کے مہینے میں یونان میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد سے کم ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر کے مہینے میں 3183 مہاجرین غیر قانونی طور پر یونان کے جزائر میں داخل ہوئے تھے۔

لیکن جنوری میں یونان میں داخل ہونے والے مہاجرین کی یہ تعداد پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہے۔پچھلے سال جنوری میں 1560 مہاجرین یونان میں داخل ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں جنوری کے مہینے میں انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ایجنٹ مزید گرفتار ہو گئے جن پر یہ الزام ہے کہ وہ مہاجرین کو ترکی سے یونان میں داخل کروانے کا کام کرتے تھے اور اس کام کے عوض 1500 سے لے کر 2500 یورو وصول کرتے تھے۔

شہریوں کی حفاظت کے ادارے کی جانب سے شائع کردہ اعدادوشمار کے مطابق یونان کے مختلف جزائر میں اس وقت 14794 مہاجرین مختلف کیمپوں اور جگہوں پر رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

پناہ گزین کیمپوں میں غیر معیاری سہولیات کے باعث مہاجرین کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com