ترکی میں پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 21 غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گرفتاری ترکی کی مشرقی ریاست آرسلانجن میں پیش آئی۔

21 غیر قانونی مہاجرین بس سٹاپ پر کھڑے ہوئے بس کا انتظار کر رہے تھے جہاں پولیس نے چھاپہ مار کر سب کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق 21 غیر قانونی مہاجرین میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ کچھ مہاجرین کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔

گرفتار کیے جانے والے مہاجرین سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ یہ لوگ ترکی سے یونان میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے اور ایجنٹ کے کہنے پر بارڈر کے قریب جا رہے تھے لیکن وہاں پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے ان سب کو گرفتار کر لیا اور ان سب کو امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com