نیا دموکراتیا کے صدر کے دفتر میں بم کی اطلاع پر بھگدڑ مچ گئی۔

نیا دیمو کراتیا کے ترجمان کے مطابق آج شام کو نامعلوم شخص نے ٹیلیفون کر کے اس بات کی اطلاع دی کہ نیا دیموکراتیا کے صدر کریاکوس میچوتاکس کے دفتر میں جسکی ایفرونیو 7 پگراتی میں ہے بم رکھا ہوا ہے۔

ٹیلی فون کرنے والے شخص نے کہا کہ 45 منٹ کے اندر اندر دفتر کو خالی کرکے سب لوگ باہر چلے جائیں ورنہ بم پھٹ جائے گا۔

پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے دفتر کی تلاشی لی اور کہیں سے بھی بم نہیں مل سکا۔

پولیس نے علاقے کوگھیر ے میں لے لیا اور ٹیلی فون کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com