یونان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر یاور عباس کی صدر پروکوپس پاولوپولوس اور وزیراعظم الیکسس چپراس سے ملاقات۔

ذرائع کے مطابق آج پاکستان کے یونان میں قائم مقام سفیر یاور عباس نےیونان کے صدر پروکوپس پاولوپولوس اور الیکسس چپراس سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ علاقائی معاملات زیر غور رہے اس کے علاوہ یونان میں موجود پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔

بات چیت نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com