اس سال کے آخر تک یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد90000 تک پہنچ جائے گی۔

یونان میں امیگریشن کے وزیر مسٹر ویچاس کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 90 ہزار تک پہنچنے کا خطرہ ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ یونان میں ہر سال بیس ہزار افراد کو سیاسی پناہ دینے کا معاہدہ ہے لیکن یونان اب تک 67 ہزار افراد کی سیاسی پناہ کی درخواستیں وصول کر چکا ہے اور یہ تعداد اس سال کے آخر تک 90000تک پہنچنے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ یونان جرمنی اور فرانس کے بعد تیسرا ملک ہے جو سیاسی پناہ کی درخواستیں سب سے زیادہ وصول کرتےہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com