کرائے کی مد میں دیے جانے والے بونس کے لئے گورنمنٹ نے نیا سافٹ ویئر تیارکرلیا اس مہینے سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

کرائے کی مد میں دیے جانے والے بونس کے لئے گورنمنٹ نے ایک نیا سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے اس سافٹ وئیر کی مدد سے اس مہینے سے کرائے کی مد میں بونس کے لیے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

یہ سافٹ وئیر ٹیکسس نیٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اس سافٹ وئیر میں ایپلیکیشن دینے کے لیے آپ کو ٹیکسس نیٹ کا یوزر نیم اور پاسورڈ درکار ہوگا جونہی آپ اس سافٹ ویئر میں اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ دیں گے یہ آپ کا ڈیٹا ٹیکسس نیٹ سے خودبخود چیک کر لے گا۔

بعد ازاں آپ کو اپنے مکان کے کنٹریکٹ کا نمبر دینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ نے دو مہینے پہلے کرایا کی مد میں بونس دینے کا اعلان کیا تھا جو کہ ایک افرد کے لئے ستر یورو ہر مہینے اور اس کے علاوہ ہر فرد کے لئے 35یورو اضافی بونس دیا جائے گا۔

یہ بونس حاصل کرنے کے لیےآپ اس مہینے سے درخواستیں دے سکتے ہیں ابھی تک گورنمنٹ نے جو سافٹ وئیر تیار کیا ہے اس کا نام پتا نہیں چل سکا لیکن آنے والے دنوں میں اس سافٹ ویئر کا نام اور مکمل تفصیل گورنمنٹ کی جانب سے مہیا کر دی جائے گی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com