پگراتی میں ایک عورت بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئی۔

پگراتی میں” افتیخیدو” نامی روڈ پر  ایک عورت بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئی۔

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عورت کے گرنے کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکی کے آیا اس نے خودکشی کرنے کے لئے یہ اقدام کیا ہے یا کسی اور وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

عورت کی عمر باسٹھ سال بتائی جاتی ہے اور بالکونی سے گرنے کے بعد ہمسایوں نے پولیس اور فائربریگیڈ کو موقع پر بلایا۔

فائر بریگیڈ نے ہلاک ہو نے والی عورت کو فورا ہسپتال پہنچا دیا لیکن وہاں تک پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہو چکی تھی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ابھی تک اسپتال میں رکھا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ حادثے کی وجہ کیا تھی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com