ایتھنز میں پاکستان کلچرل سنٹر کھلے گا۔

پاکستانی کمیونٹی کیلئے بہت اچھی خبر ہے کہ ایتھنز میں پرانی امبیسی کی بلڈنگ والی جگہ پر سفیر  پاکستان جناب خالد عثمان قیصر کی کوششوں سے حکومت پاکستان نے “پاکستان امبیسی کلچرل اینڈ سوشل سنٹر” بنانے کی منظوری دے دی ہے اس سنٹر کا باقاعدہ افتتا ح ستمبر یا اکتوبر میں کیا جائے گااس سینٹر میں مختلف قسم کی سماجی اور ثقافتی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ یونان میں بسنے والے پاکستانیوں کے بچوں کو اردو کی تعلیم مفت فراہم کی جائے گی اس سلسلے میں جو خواتین اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر دینا چاہیں وہ اس نمبر پر اپنے کوائف بھیج سکتی  ہیں۔

واٹس ایپ 00306943850188

اس کے علاوہ اردو سیکھانے کے لئے والدین اپنے بچوں کی رجسٹریشن بھی کروا سکتے ہیں۔

سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔جسے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com