کوریئر کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سمگلرز نے کورئیر کمپنی کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

دو افراد جن میں ایک عورت اور ایک لڑکا شامل تھے انہوں نے تریکالا میں مشہور کوریئر کمپنی کے دفتر میں جا کر ایک کلو کاناوی اور ہیروئن سے بھرے ہوئے تھیلے میتیلینی بھیجنے کی کوشش کی جسے کورئیر کمپنی نے پتہ چلنے پر ناکام بنادیا اور میتیلینی میں بھی جس شخص کے نام یہ چیزیں بھیجی جا رہی تھیں اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔

میتیلینی میں گرفتار ہونے والے شخص کے پاس سے کاناوی کی کچھ مقدار 350 یورو اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

گرفتار ہونے والے افراد کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا اور برآمد ہونے والی کانا وی اور ہیروئن کو حذف کر دیا گیا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com