زاکنتھوس میں آگ بھڑک اٹھی

فائر بریگیڈ کی جانب سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ زاکنتھوس جزیرے میں جمعرات دوپہر کے بعد سے آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اورآگ پر قابو پانے کی  کوشش کی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں پیلوپونیسو  سے بھی مدد بھیجی گئی ہے

اس وقت آگ کا زور دو جگہوں پر ہے جن میں سے ایک کلیومینو اور دوسرا ماخیرودو ہے۔

دونوں جگہوں پر فائر بریگیڈ کے جوانوں نے  آگ کا زور توڑ دیا ہے اور اس وقت لوگوں کے گھروں تک آگ کے پہنچنے کا خطرہ نہیں ہے۔ آگ بجھانے میں مقامی لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فائر بریگیڈ کی 10گاڑیاں اور بیس جوان بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس کی طرف سے لوگوں کو آگ سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور توقع ہے کے صبع تک آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔

 

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com