یونان وزارت خارجہ کی روس ایمبیسی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں روس کی ایمبیسی پر ہونے والے گرینیڈ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ مجرم کو پکڑنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے واضح رہے کہ کل شام کو روس کی ایمبیسی پر نامعلوم شخص نے گرینیڈ سے حملہ کیا تھا جس سے ایمبیسی کی ملکیت میں بلڈنگ کو نقصان پہنچا تھا اور حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یونان کی پولیس مطلوبہ شخص کو پکڑنے کے لئے سرگرم ہے اور بہت جلد اس شخص کو گرفتار کر لیا جائے گا اس حملے میں ملوث تھا۔

دوسری جانب روس کی حکومت نے یونان پر زور دیا ہے کہ اس طرح کے حملوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں اور عملے اور بلڈنگ کی حفاظت کا انتظام یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com