میتیلینی میں صنوبر کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔

میتیلینی کے علاقے پلو ماری میں صنوبر کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی آگ وسیع ایرئیے میں پھیل گئی اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکا۔

فائیر بریگیڈ کی گاڑیاں اور پیدل عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے لیکن ہوا کی تیزی کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے جاسکتے ہیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔فائیر برگیڈ نے آگ بجھانے کے لئے  ھیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل کرلی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد ہی آگ پر قابو پالیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com