یونان کے درجنوں سکولوں کے طلبا اور طالبات کی 25 مارچ کے حوالے سے پریڈ میں شرکت۔

ایتھنز کے سینٹر میں ہونے والی پریڈ میں یونان کے  درجنوں سکولوں کے طلباءاور طالبات نے شرکت کی۔

پریڈ سے پہلے کچھ گروپوں نے پریسپا ایگریمنٹ کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے لیکن پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

پریڈ میں شریک طلبہ و طالبات نے یونان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور سینٹر ل ایتھنز کی گلیوں میں پریڈ میں شرکت کی۔

اس پریڈ کے بعد نیشنل آرمی کی پریڈ بھی منعقد کی جائے گی جو کہ یونان کے یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی سب سے بڑی پریڈ کی تقریب ہو گی۔

اس تقریب میں ملک کی نامور شخصیات اور عہدے دار شرکت کریں گے جن میں صدر مملکت بھی شامل ہیں واضح رہے کہ 25 مارچ کو یونان کے یوم آزادی کے حوالے سے ہر سال پریڈ منعقد کی جاتی ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com