چین:جنگلات میں آگ لگنے سےہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی۔

چین کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی۔

چینی حکام کے مطابق اتوار کے روز 27 فائر فائٹرز اور تین مقامی افراد لاپتہ ہوگئےتھے جن کی ہلاکتوں کی اب تصدیق کردی گئی ہے۔

سیچوان کے پہاڑی اور دور دراز علاقے میں ہفتے کی شام آگ لگی تھی ،690 فائر فائٹرز اور متعدد ہیلی کاپٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مقامی حکام نے سطح زمین سے 3ہزار 800میٹر کی بلندی پر واقع جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے کے لئے ساڑھے 6سو سے زائد افراد کو بھیجا گیا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com