ایتھنز کے علاقے پیر یاس میں کوسٹ گارڈ کی ٹیم پر سمگلروں کا حملہ 2 آفیسر شدید زخمی۔

کوسٹ گارڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج جب کوسٹ گارڈ نے سمگلروں کے ایک ٹھکانے پر ریڈ کیا تو جوابی کاروائی میں پچاس کے قریب نقاب پوش سمگلروں نے کوسٹ گارڈ کی ٹیم پر حملہ کر دیا جس سے کوسٹ گارڈ کے دو آفیسر شدید زخمی ہو گئے۔

کوسٹ گارڈ کے نمائندے نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ آج صبح عراق سے تعلق رکھنے والے ایک سمگلر کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 200 گرام کاناوی برآمد ہوئی اور گرفتار ہونے والے عراقی کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ اکثر خیا میں ایک گھر پر ریڈ کیا گیا جہاں سے دو عورتوں کو 1.5 کلو گرام کا ناوی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

کوسٹ گارڈ کی ٹیم جب مکان سے باہر آئی تو پچاس کے قریب نقاب پوشوں نے ان پر چاکووں اور بندوقوں سے حملہ کر دیا اس حملے میں کوسٹ گارڈ کے دو آفیسر زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے آفیسر کو نیوی ہسپتال ایتھنز منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کا ٹریٹمنٹ جاری ہے۔

اسی اثناء میں گرفتار ہونے والے دو عورتوں میں سے ایک نے اپنے آپ کو کوسٹ گارڈ کی قید سے رہا کروا لیا اور وہ موقع سے فرار ہو گئ جبکہ دوسری عورت اور عراقی سمگلر کو اگلے ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com