ایتھنز میونسپلٹی نے پناہ گزینوں کو تعلیم اور ہنر سکھانے کے لیے نئے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایتھنز میونسپلٹی نے پناہ گزینوں کے لیے ایک نیا پائلٹ پروگرام لانے کا اعلان کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت 2015 کے بعد سیاسی پناہ لینے والوں کو یونانی زبان اور انگلش سیکھائی جائے گی اس کے علاوہ انہیں کمپیوٹر کی ٹریننگ بھی دی جائے گی اور بعد ازاں انہیں ( گائیڈ کیا جائے گا کہ وہ یونان میں رہتے ہوئے کس طرح سے کام ڈھونڈ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایسے پناہ گزینوں کو جو اس پروگرام کے تحت یونانی یا انگلش زبان سیکھ رہے ہونگے ان کو گائیڈ کیا جائے گا کہ ایتھنز میں رہتے ہوئے کس طرح قابل برداشت کرایہ پر مکان ڈھونڈا جا سکتا ہے۔

اس پروگرام میں شرکت کے لیے ضروری ہے کہ پناہ گزین فرینچ، فارسی، انگلش یا گریک زبان کی تھوڑی بہت سوجھ بوجھ رکھتا ہو۔

یہ پروگرام ایتھنز میونسپلٹی کی جانب سے شروع کیا جا رہا ہے جو کہ یورپی یونین کے ایک ذیلی ادارے کے تعاون سے اس پائلٹ پروگرام کا آغاز کر رہی ہے۔

اس پروگرام کا مقصد پناہ گزینوں کو معاشرے میں ضم کرنا ہے اور ان کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ ایتھنز میں رہتے ہوئے ایتھنز کے ماحول میں ضم ہو کر اپنے روزگار وغیرہ تلاش کر سکیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com