پاکستانی نوجوان کی بہادری سے چور بھاگ گئے۔

ایتھنز کے علاقے ایغالیو میں صبح پانچ بج کر بیس منٹ پر دو نقاب پوش  ایک پٹرول پمپ پر آئے اورپاکستانی نوجوان جو اس پٹرول پمپ پر کام کرتا تھا پر پستول تان لیا اور مطالبہ کیا کہ جتنی بھی کیش ہے وہ ان کے حوالے کر دی جائے لیکن نوجوان نے مزاحمت کرتے ہوئے چوروں کی بات نہ مانی۔

پاکستانی نوجوان کی طرف سے مزاحمت دیکھ کر دونوں چور ہوائی فائر کرتے ہوئے بھگ گئے۔

پولیس کو ان چوروں کی اطلاع کر دی گئی ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com