فوٹو گرافی کا شوق بیوی کی جان لے گیا

انٹرنیٹ پر آجکل ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک گاڑی کو پہاڑی سے جھیل میں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو میاں بیوی اسپین کے شہر لارکان میں کہیں جا رہےتھے تو انہوں نے دیکھا کہ باہر بہت اچھا نظارہ ہے تو گاڑی کھڑی کرکے شوہر گاڑی سے باہر نکل آیا اور فوٹوگرافی میں مشغول ہو گیا۔ اس کا خیال تھا کہ اس کی بیوی بھی ایسا ہی کر رہی ہوگی۔ لیکن ایسا نہیں تھا اس کی بیوی گاڑی میں موجود رہی۔ کچھ دیر بعد اس نے دیکھا کہ ان کی گاڑی بلندی سے نیچے جھیل میں گر رہی ہے ۔

بعد میں اس کی بیوی کو مردہ حالت میں ڈوبنے والی لینڈروور سے نکالا گیا۔

جھیل کےدوسرے کنارے پر کھڑے ایک شخص نے اس منظر کی ویڈیو بنا لی اور انٹرنیٹ پر ڈال دی۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اسے بیوی کے قتل کے جرم میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com