چین میں ریت کا طوفان،ٹریفک کی روانی متاثر

چین میں ریت کے طوفان نے نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، طوفان کے باعث حد نگاہ پانچ میٹر سے بھی کم ہوگئی۔

شمالی چین کے علاقے انر منگولیامیں ریت کے طوفان کی وجہ سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

طوفان کے باعث کئی عمارتوں کے شیشے اور دیواریں گرگئیں جس سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ریت کے اس شدید طوفان کے باعث کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ شہریوں کو دھول مٹی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com