بوسنیا: تارکین وطن کی پناہ گاہ میں آتش زدگی، بتیس افراد زخمی۔

بوسنیا کے حکام نے بتایا ہے کہ شمال مغربی علاقے بیہاچ میں تارکین وطن کی ایک پناہ گاہ میں آگ لگنے سے کم از کم بتیس افراد جھلس گئے ہیں۔

مہاجرین کی یہ نجی رہائش گاہ ویلِکا کلاڈوسا (Velika Kladusa) نامی قصبے میں واقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بعض تارکین وطن آگ سے بچنے کے لیے عمارت کی دوسری منزل سے کود گئے۔ مقامی حکام نے واضح کیا کہ آتش زدگی کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس متاثرہ عمارت میں قریب پانچ سو تارکین وطن مقیم تھے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com