یونان:ڈسٹرکٹ ایویا کے وسیع علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔

فائر بریگیڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یونان کے ڈسٹرکٹ ایویا کے وسیع علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ جمعرات کی شام کو پہلی مرتبہ دیکھی گئی اور اس وقت سے اب تک فائر برگیڈ کے اکیس جوان 14 گاڑیاں اور دو ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن ابھی تک فائر برگیڈ کو خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔

جس جگہ پر آگ لگی ہوئی ہے وہاں بہت گھنا جنگل ہے اور آگ بڑی تیزی سے دائیں بائیں پھیل رہی ہے آگ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے فائربریگیڈ نے دوسرے علاقوں سے بھی عملہ اور گاڑیاں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے

آگ بجھانے میں مقامی رضاکار بھی حصہ لے رہے ہیں لیکن تیز ہوا کی بدولت آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے

ابھی تک آگ سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات نہیں مل سکیں۔

واضح رہے کے گرمیوں کے موسم میں پورے یونان میں آگ لگنےکے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور ہر سال یونان کا وسیع رقبہ آگ کی نذر ہو جاتا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com