یونان: باورچی کا منفرد کارنامہ ایک گھنٹے میں 3,378 برگر بنا ڈالے گینز بک میں نام درج

یونان سے تعلق رکھنے والے باورچی مسٹر آکس نے منفرد کارنامہ سر انجام دے ڈالا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق تھیسالونیکی میں منعقد ہونے والے  فیسٹیول کے موقع پر باورچی مسٹر آکس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 3,378 برگر بنا کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں  درج کروالیااس سے پہلے یہ ریکارڈ 2200 برگر بنانے کا تھا۔

فیسٹیول کے موقع پر جوکہ تھیسالونیکی میں منعقد کیا گیا تھا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کی موجودگی میں یہ ریکارڈ بنایا گیا۔

برگر بتانے کے بعد تمام حاضرین میں تقسیم کر دیے جنہوں نے نے برگروں کی کوالٹی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی کوالٹی کے برگر بنائے گئے تھے۔

 مسٹر آکس نےاپنی اس کامیابی کا کا کریڈٹ اپنی محنت اور اپنی ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ کافی عرصے سے کی جانے والی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

باورچی مسٹر آکس نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی اس قسم کے کارنامے سرانجام دینے کی کوشش میں لگا رہے گا اور ہو سکتا ہے کہ لوگ دوبارہ اسے اسی طرح کا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے  دیکھیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com