کالاماتا “میں خطرناک ایکسیڈنٹ 22 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا

کالاماتا خطرناک ایکسیڈنٹ میں 22 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا ۔

تھا روس نیوز” میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق بائیس سالہ نوجوان گاڑی چلا رہا تھا جب اچانک اس کی گاڑی کا رخ درختوں کی طرف ہوگیا اور کچھ ہی دیر بعد گاڑی درختوں سے ٹکرانے کی وجہ سے نوجوان کی ہلاکت ہوگئی۔

ایکسیڈنٹ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں لیکن وہاں پہنچنے سے پہلے ہی 22 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار چکا تھا۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوجوان کا کنٹرول گاڑی سے ختم ہو چکا تھا اس لئے گاڑی سڑک سے اتر کر درختوں کے جھنڈ میں ایک تناور درخت سے جا ٹکرائی اور سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے نوجوان اسی وقت جان کی بازی ہار گیا۔

وہاں بسنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر اس سے پہلے بھی کئی خطرناک ایکسیڈنٹ رونما ہو چکے ہیں جن میں کئی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پولیس نے مزید تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ حادثے کے محرکات کیا ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com