کریتی ائرپورٹ پر 27 غیر ملکی جعلی کاغذات پر پکڑے گئے۔

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کریتی جزیرے کے عراقلیو ایئر پورٹ پر 27 غیر ملکی پکڑے گئے ان کو پولیس کی چیکنگ کے دوران عراقلیو ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔

پکڑے جانے والے غیر ملکیوں میں 14 مرد اور 13 عورتیں شامل تھیں۔

ان کے پاس مختلف ممالک کے کاغذات تھے جن میں ناروے، فن لینڈ ،ڈنمارک، اٹلی، سپین ،پاکستان، شامل ہیں۔

پکڑے جانے والے لوگوں کی منزل دوسرے یورپین ممالک تھی جن میں جرمنی سپین اور اٹلی سرفہرست ہیں۔

یہ گرفتاریاں 6 اگست سے لے کر بارہ اگست تک عمل میں آئیں جب انہیں پولیس نے جیک کیا تو انہوں نے جعلی کاغذات دکھائے۔

پکڑے جانے والے غیر ملکیوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جہاں عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ جعل سازی کے جرم میں انہیں کیا سزا ملے گی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com