ایتھنز کے قریب غونیسا” نامی گاؤں کے پاس آگ بھڑک اٹھی گاؤں کو خالی کرا لیا گیا.

غونیسا” نامی گاؤں کے قریب جنگلات میں لگنے والی آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے گاؤں کوخالی کرالیا گیا۔

فائر بریگیڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا اور آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے گاؤں کو خالی کرایا گیا ہے اس وقت بھی گیارہ گاڑیاں اور 30 فائر بریگیڈ کے جوان آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ان کی مدد کے لیے دو ہیلی کاپٹر بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں مگر تیز ہوا کی وجہ سے آگ پر قابو پانا ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک بوڑھا شخص آگ لگنے کی وجہ بناجب وہ کھیتوں میں کام کر رہا تھا تو غلطی سے سے آگ بھڑک اٹھی لیکن بعد میں آگ بجھانے میں ناکام رہا اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پھیلتی چلی گئی۔ جب فائر برگیڈ کو اطلاع دی گئی تو اس وقت تک آگ جنگلات میں کافی پھیل چکی تھی۔

فائر بریگیڈ کے نمائندگان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ گاؤں خالی کراتے ہوئے کچھ لوگوں نے گاؤں سے نکلنے سے انکار کر دیا لیکن بعد میں آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے تقریبا تمام گھر خالی کرا لیے گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ نے رضاکاروں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں فائر برگیڈ کی مدد کریں جب کے آس پاس کے علاقوں سے بھی فائر برگیڈ کی نفری منگوائی جارہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آج رات آگ کو بجھا لیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com