یونان: ہفتے کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان محکمہ موسمیات نے افریقہ سے آنے والی گرمی کی لہر کے بارے میں خبردار کردیا۔

محکمہ موسمیات نے افریقہ سے آنے والی گرمی کی لہر کے بارے میں لوگوں کو خبردار کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو یونان کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ جزیروں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتے کو یونان میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں اور اپنے آپ کو گرمی کی شدید لہر سے محفوظ رکھنے کے لیے زیادہ تر گھروں میں یا ٹھنڈے مقامات پر رہنے کی کوشش کریں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com