یونان: تھیسلونیکی بندرگاہ پر کنٹینر سے 52کلو گرام” کوکئین “برآمد کرلی گئی۔

تھیسلونیکی بندرگاہ پر کسٹم حکام کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے لاطینی امریکہ سے آنے والے کنٹینر کی تلاشی لی گئی اور 52 کلوگرام  کوکئین برآمد کرلی گئی۔

کسٹم حکام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جب کنٹینر کو ایکسرے مشین سے گزارا گیا تو اس پر شک ظاہر کیا گیا کہ اس میں نشہ آور چیزیں موجود ہیں۔جس پر تربیت یافتہ کتوں کو موقع پر لایا گیا تو کتوں کی مدد سے کنٹینر میں موجود  52 کلو گرام کوکئین برآمد کرلی گئی۔

کوکئین برآمد کرنے کے بعد کنٹینر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ کوکئین لاطینی امریکہ سے یونان میں لائی گئی تھی اور تھیسلو نیکی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کے بعد اسے پورے یونان میں تقسیم کیا جانا تھا۔

جب ڈرائیور سے مزید پوچھ گچھ کی گئی تو ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ کہ یونان میں ایک منظم گروہ اس کام میں ملوث ہے اور تھیسلو نیکی سے کوکئین کو پورے یونان میں تقسیم کرنے کا کام یہ گروہ سر انجام دیتا ہے۔

ڈرائیور سے گروپ کے ارکان کے بارے میں تفصیلات بھی معلوم کر لیں گئیں اور کہا جا رہا ہے کہ بہت جلد پورے گروہ کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com