انڈیا کی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے 67لوگ جاں بحق۔

انڈیا کی ریاست کیرالا میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔اور اب تک 67 لوگ سیلاب سے ہلاک ہو چکے ہیں سیلاب کی وجہ سے 50 ہزار لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔ان میں سے پچیس ہلاکتیں کل رات کو ہوئیں۔

سیلاب کی وجہ مون سون کی بارشیں بتائی جا رہی ہیں ان مون سون بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ چکی ہے جس کی وجہ سے وسیع پیمانے پر تباہی ہو رہی ہے۔رضاکاروں کی ٹیمیں اور انڈیا کی فوج لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔فرانس کے ایک چینل کو بتاتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com