روسی مسافر بردار طیارے کی مکئی کے کھیت میں ہنگامی لینڈنگ

روس کی اُورال ایئرلائنز کے ایک مسافر طیارے کو مکئی کے ایک کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ اس طیارے میں دو سو تینتیس افراد سوار تھے۔ ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل پرندوں کا ایک غول طیارے کے انجنوں سے ٹکرا گیا تھا۔

یہ واقعہ جمعرات پندرہ اگست کو روسی دارالحکومت ماسکو کے ہوائی اڈے کے نواح میں پیش آیا، جس میں خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صرف 23 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

طیارے کے پائلٹ اور عملے کے ارکان کو ‘ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے ان کی اس وجہ سے بہت تعریف کی جا رہی ہے کہ انہوں نے بہت مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کی جانیں بچائیں۔

طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ سے کچھ ہی پہلے ماسکو کے ژُوکوفسکی ایئر پورٹ سے ٹیک آف کیا تھا لیکن ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی تھی کہ پرندوں کا ایک غول اس ہوائی جہاز کے انجنوں سے ٹکرا گیا تھا۔

روزاویاتسیا نامی روسی ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے بتایا کہ ایئربس اے تین سو اکیس طرز کا یہ ہوائی جہاز ماسکو سے کریمیا کے شہر سِمفیروپول جا رہا تھا کہ بگلوں کی ایک ڈار میں شامل کئی پرندے اس طیارے کے دونوں انجنوں سے ٹکرا گئے تھے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com