سائنسدان نے یونان میں 100مقامات حساس قرار دئے۔

یونان میں جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے صدر لیکاس نےکہا ہے کہ یونان میں اب بھی ایک سو مقامات ایسے ہیں جہاں ماتی کی طرح کا واقع رونما ہو سکتا ہے۔

اور ساتھ ہی ساتھ اس نے کہا کہ ترکی میں تقریبا 7.5 ریکٹر سکیل زلزلے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔یونان کے ٹی وی چینل ایرٹ سے بات کرتے ہوئے لیکاس نے کہا کہ پوری دنیا آگے کی طرف جارہی ہے لیکن یونان آنے والے حالات کے لیے ابھی تک تیار نہیں ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔

لیکاس کا مزید کہنا تھا کہ ترکی میں زلزلہ جتنا لیٹ آئے گا اتنا ہی زیادہ سخت قسم کا ہوگا۔لیکاس کا مزید کہنا تھا کہ انسان قدرت کی بنائی ہوئی چیزوں کو نقصان پہنچا رہا ہے اس لیے قدرتی آفات کاآنا معمول بن چکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نیچر کو بچایا جائے اور قدرتی آفات سے بچا جائے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com