مہاجرین کی یونان آمد کو روکنے کے لیے ترکی کے ساتھ بارڈر بند کرنے پر غور

یونان سیکورٹی ذرائع کے مطابق یونان میں مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے ترکی کے ساتھ بارڈر کو مکمل طور پر سیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بہت زیادہ مہاجرین اس سال یونان میں داخل ہوچکے ہیں جن کا اگلا ہدف دوسرے یورپی ممالک میں پہنچنا ہے اور مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے یونان سکیورٹی ذرائع غوروخوص کر رہے ہیں کہ ترکی کے ساتھ سمندری اور زمینی بارڈر کو مکمل طور پر سیل کردیا جائے تاکہ کوئی بھی مہاجر ترکی سے یونان میں داخل نہ ہو سکے اور اگر کوئی اس طرح کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے تو اسے جیل میں رکھنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یونان کو اس طرح کے اقدامات کرنے کے لیے یورپی یونین کی حمایت اور مدد درکار ہے۔

اس سلسلے میں یورپی یونین کے سکیورٹی ماہرین سے رابطے کیے جارہے ہیں اگر یورپی یونین نے یونان حکومت کی مدد کرنے کی حامی بھری تو ترکی کے ساتھ بارڈر کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com