یونان میں رہنے والے غیرقانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ۔

یونان میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کردیا گیا ۔

اس سلسلے میں مختلف تفریحی اور پبلک مقامات پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی اور کئی افراد کوگرفتار کر گیا لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور وہ افراد جن کے پاس قانونی رہائشی پرمٹ موجود نہیں ہوں گے انہیں اٹھارہ ماہ تک سزا دی جاسکتی ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ اقدامات یورپی یونین کی اس یقین دہانی کے بعد کیے جارہے ہیں کہ یونان اگر غیرقانونی تارکین وطن کو دوسرے یورپی ممالک تک پہنچنے سے دور رکھنے میں کامیاب ہوجائے گا تو یورپی یونین یونان کو ہر طرح کی امداد فراہم کرے گی ۔

یورپی یونین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کو یونان خالی کرکے اپنے اپنے ممالک کو واپس لوٹنا ہوگا اور غیر قانونی تارکین کو یونان میں ہی روک دیا جائے گا تاکہ وہ دوسرے یورپی ممالک کا رخ نہ کر سکیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com