یونان۔خلقیدیکی کے قریب کار حادثہ میاں بیوی ہلاک۔

خلقیدیکی کے قریب کار حادثے میں میاں  بیوی جاں بحق۔

پولیس ذرائع کے مطابق خلقیدیکی  کے قریب ہونے والے کار حادثے میں شوہر اور بیوی دونوں ہلاک ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک 81سالہ شخص گاڑی چلاتے ہوئے دوسری جانب سے آنے والی کار سے جا ٹکرایا  کار سے ٹکرانے کے فورا بعد ہی کار میں موجود دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب سے آنے والی کار کو ایک 23 سالہ نوجوان چلا رہا تھا جو کہ معمولی زخمی ہوا پولیس کے مطابق ابھی تک حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

لیکن عینی شاہدین اور 81 سالہ بوڑھے شخص کے گاؤں سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بڑھاپے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے شخص کو کار چلانے میں مشکلات پیش آتی تھیں۔

پولیس کا بھی یہی خیال ہے کہ حادثہ بڑھاپے کی وجہ سے پیش آیا اور 81 سالہ شخص اپنی گاڑی کو قابو میں نہ رکھ سکا اور بے قابو گاڑی دوسری جانب سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی پولیس  کی جانب سے حادثے سے کی جگہ پر مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com